پشاور (لیڈی رپورٹر) تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا پشاور پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی جاری رہا تاہم حکومت کی جانب سے مظاہرین کیساتھ کوئی رابطہ تا حال نہیں کیا گیا جبکہ چترال کے رہاشیوں نے بھی مطالبات پورے نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے مظاہرے میں چترال سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مظاہرین نےچترال کے جنگلات کو بچانے کیلئے علاقہ میں گیس کی فراہمی ممکن بنا نے کا بھی مطالبہ کیا