• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار نے کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑا دیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں، مقبوضہ کشمیر کےلوگ اپنے بنیادی حقوق کے لیے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ترس رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے۔

تازہ ترین