وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی سنگین ہے، 50 سے 70 اموات روزانہ ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اس وبائی صورتحال کو پیش نظر رکھنا چاہیے، ہم جلسوں کیخلاف نہیں ہیں لیکن دنیا ہمیں وبائی صورتحال اورخطرات سے آگاہ کررہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کسی قومی مسئلہ پر بات کرنا چاہتی ہے تو میں یہی کہوں گا کہ آئیے بات کیجئے، اپوزیشن اس نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جولوگ جمہوریت کے علمبردار بنتے ہیں وہی جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیں۔