چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری لاہور روانہ ہوگئے۔
بلاول بھٹو 13 دسمبر کے جلسے کیلئے پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو 13دسمبر تک لاہور میں ہی قیام کریں گے۔
دوسری جانب لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے حکومت نےاپنی حکمت عملی تیار کرلی، پلان اے، بی اور سی ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے پلان اے میں پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو وہیں روکا جائے گا، مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دی ہیں۔
پلان بی کے مطابق لاہور کے داخلی، خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے، 13 دسمبر کے جلسے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائے گی اور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے جلسے کے شرکاء کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔