• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت کا آخری روز گوجرانوالا میں گزاروں گا، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ ملازمت کا آخری روز اپنے یونٹ کےساتھ گوجرانوالا میں گزاروں گا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا میرا یونٹ رہاہے اس لیے آج رات ان کے ساتھ گزاروں گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وفاقی وزیر اسد عمرسے الوداعی ملاقات کی۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اےکی کورونا بحران کے دوران خدمات یاد رکھی جائیں گی، چیئرمین این ڈی ایم اے کی خدمات کورونا سے نمٹنے کی کامیاب کوشش کا اہم سنگ میل ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس وقت اہم خدمات انجام دیں جب قوم کوسخت ضرورت تھی۔

تازہ ترین