• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کسانوں کی پیر کو ایک اور ملک گیر احتجاج کی کال

بھارتی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف دو ہفتے سے سراپا احتجاج کسانوں نے 14 دسمبر کو ایک اور ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

بھارتی کسان مسلسل پندرہ روز سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، کسان یونین نے حکومت کی طرف سے زرعی قوانین میں ترمیم کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔


کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج اور ہفتے تک جے پور۔دہلی اور دہلی۔آگرہ ایکسپریس وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کسان رہنماؤں کی جانب سے حکومت کی طرف سے نئی تجاویز آنے کی صورت میں دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

 حکومت اور کسان رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے پانچ ادوار  کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہوئے جبکہ گذشتہ روز ہونے والا چھٹا دور بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین