سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 141 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 415 ہو گئی۔
جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اب تک اس وبائی مرض سے 6 ہزار 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعرات 10 دسمبر کو سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ریاض میں رہی جہاں 47 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مکہ مکرمہ میں 38، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن میں 17 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔
عسیر کے علاقے میں 6 ، تبوک 4 ، قصیم 3 جبکہ الباحہ، نجران، جازان اور شمالی علاقوں میں مریضوں کی تعداد دو رہی۔