• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں انسداد کورونا وائرس کیلئے فائزر کی ویکسین منظور

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فائزر کی تیار کردہ ویکسین کو رجسٹر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

فائزر کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے باقاعدہ ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی۔ 


سعودی میڈیا کی رپورٹ مطابق فائزر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مملکت میں ویکسین کو رجسٹر کرنے کے بعد اس کی امپورٹ اور استعمال کے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

اتھارٹی نے ویکسین کی رجسٹریشن کی منظوری سے قبل مختلف ماہرین سے مشاورت کی اور ویکسین کی تجرباتی رپورٹوں کا جائزہ لیا۔

ویکسین کے بارے میں ہر طرح سے تسلی کرنے کے بعد اس کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین