• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا کورونا پر سیاست چمکانا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کورونا پر سیاست چمکانا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، لوگ کورونا کا شکار ہورہے ہیں لیکن اپوزیشن مسلسل جلسے کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمے دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا نے دنیا بدل دی لیکن پاکستان کی ہٹ دھرمی اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، گھر میں رہیں، محفوظ رہیں کے سلوگن پر عمل کر کے شہری خود کو اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا۔

تازہ ترین