• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی سے علی محمد، اعجاز چوہدری کی ملاقات


اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا کی وجہ سے معاشی بحران کا خدشہ ہے، ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے ملاقات کی۔

انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔

تازہ ترین