اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ/ نیوز ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اشرافیہ کا قبضہ ہے۔ وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں ایک نہیں دو پاکستان ہیں،ایک امیر اور طاقتور کیلئے اور دوسرا غریب کیلئے ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اراضی متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے سی ڈی اے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ اسلام آباد میں باپ داداکی زمینیں چھن جانے والے معاوضوں کے لئے دھکے کھارہے ہیں، اسلام آباد میں اشرافیہ کاقبضہ ہے، غریب کواراضی کامعاوضہ بھی نہیں ملتا۔