لاہور(خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نگل گیا،پاکستان کے سارے سیاسی چودھری مر بھی جائیں تو بھی مولانا فضل الرحمٰن کا قرعہ نہیں نکلے گا۔
یہ باتیں انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر کھیل رہی ہے حالات چاہے جیسے بھی ہوں پی ڈی ایم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔فوج میں بہت تحمل ہے اس کی ہر دفعہ سٹریٹجی مختلف ہوتی ہے۔تیرہ دسمبر کے بعد عمران خان کے لیے خوشخبری ہوگی۔
ایک سے پانچ سکیل کے تمام ملازمین کی پینشن دے دی گئی،تین ماہ میں تمام واجبات ادا کردینگے۔پہلے ٹھیکیداروں کو ستر فیصد دے دیتے تھے اس دفعہ تمام پینشن اور دیگر واجبات بنک اکاونٹس میں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے شالیمار ٹرین فیصل آباد سے جائے گی،ورکشاپس میں بائیو میٹرک حاضری لگائی جائے گی۔