• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل کے وزیراعظم مولانا فضل الرحمٰن ہی ہیں،غفور حیدری

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل اور پی ڈی ایم کے نائب صدر مولانا عبدالغفوری حیدری نے کہا ہےکہ 13 دسمبر سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف عوامی فیصلے کا دن ہوگا مولانا فضل الرحمن ہی مستقبل کے حکمران ہیں ، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کیساتھ کوٹ رادھاکشن میں جے یو آئی ورکرز کنونشن اور قصور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کسی بیرونی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جنگلے کے بجائے دروازوں سے مینار پاکستان میں داخل ہوں گے ۔
تازہ ترین