• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد وزیر خان کیس، صباقمر اور بلال سعید کا چالان سی سی پی او کو ارسال

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے کے الزام میں سیشن عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کا چالان سی سی پی او کو ارسال کر دیا ہے۔

پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے میں سائبر کرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،  پراسیکیوشن کے مطابق سوشل میڈیا میں فوٹیج وائرل ہوئی تھیں، لہٰذا سی سی پی او لاہور مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیں۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر کی سیشن کورٹ نے عبوری درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ دفعہ 295 کے تحت تھانا اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا جس میں گلوکار اداکار بلال سعید کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین