امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 12کرپٹ فوجی افسران کے خلاف کارروائی کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل کی طرف سے کرپٹ افسران کو برطرف کرنا قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں، موجودہ و سابقہ حکمرانوں کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے،سب سے پہلے جماعت اسلامی خود کو احتساب کیلئے پیش کرتی ہے،سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے کرپٹ لوگوں کا صفایا کریں۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کو کرپشن فری ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ملک کی لوٹی گئی کھربوں ڈالرز کی رقم واپس آنی چاہئے،کرپشن روکنے کیلئے اداروں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا،کرپٹ اور بدیانت مافیازکو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔