برطانیہ کی دوسری بڑی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
برطانوی کی پہلی پرواز 208 مسافروں کو لیکر مانچسٹرسے اسلام آباد پہنچی جہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے مسافروں کا استقبال کیا اورائیرلائن کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ برٹش ائیرلائن کے بعد ورجن ائیرلائن برطانیہ کی دوسری بڑی ائیرلائنز ہے جس نے پاکستان کے لئے باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شر وع کیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بین اقوامی ائیرلائنزکی بحالی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اورسیاحتی روابط بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوطی کی طرف گامزن ہیں۔