• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالحفیظ شیخ کی بطور وزیرِ خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا بطور وفاقی وزیرِ خزانہ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ریونیو اور ایف بی آر کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیرِ خزانہ کا قلمدان دے دیا ہے۔

صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر تعینات کیا ہے۔


تعیناتی کے بعد عبدالحفیظ شیخ بطور مشیرِخزانہ و ریونیو کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

آج ہی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے وفاقی وزیر کا حلف لیا ہے۔

تازہ ترین