• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا


وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

ایوانِ صدر اسلام آبادمیں تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبدالحفیظ شیخ سے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو وفاقی وزیر بنانے کیلئے مشاوت شروع ہوگئی ہے۔

مشیر اور معاونینِ خصوصی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیرِاعظم عمران خان نے 3 مشیروں کو وفاقی وزیر بنانے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے۔


ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئینی حق استعمال کرتے ہوئے غیر منتخب شخص کو6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تینوں وزراء کو مارچ میں شیڈول سینیٹ انتخابات میں سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین