• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 168 نئے مریضوں کی تشخیص، 11 کا انتقال

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 168 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

جمعہ کو نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 583 تک پہنچ گئی ہے۔

جبکہ آج 11 افراد کی ہلاکتوں کے بعد اب تک کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 6 ہزار 23 ہو چکی ہیں۔


وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے نئے مریضوں کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں 35، مشرقی ریجن میں27، مدینہ منورہ میں 24 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 

عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد 13 رہی، قصیم میں 9 جبکہ تبوک ریجن میں 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ حائل ریجن میں مریضوں کی تعداد 3 رہی جبکہ الجوف اور جازان ریجنز میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تازہ ترین