• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کم رہی پر معذرت پیش نہیں کرسکتے، مصباح الحق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مشکل حالات میں ٹریننگ کا موقع کم ہی ملا ہے، لیکن پروفیشنل ہونے کے ناطے ہم کوئی معذرت پیش نہیں کرسکتے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن سے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ مشکل ضرور ہے لیکن اچھی پرفارمنس ناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم مشکل وقت سے گزری ہے لیکن اب فوکس کھیل پر ہے، وقت کم ملا ہے لیکن کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تیاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک ٹف سائیڈ ہے، ان کے پاس ایک 150 کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کرنے والے بولر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی 3،4 فاسٹ بولرز ہیں، ہماری بیٹنگ چیلنج ہوگی تو ان کی بیٹنگ بھی چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ٹور کو جاری رکھنے کے حوالے سے بورڈ کے ساتھ گفتگو ضرور کی تھی، پھر سوچا یہی کہ مشکل وقت گزر گیا ہے، اب آئے ہیں تو اچھی کرکٹ کھیل کر واپس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کی خلاف ورزی جان بوجھ کر نہیں غیرارادی طور پر ہوئی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کا آج بھی پریکٹس میچ ہوا، اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کوئنز ٹاؤن میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

تازہ ترین