اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ پاکستان نے گرلز گائیڈ کے زیرِاستعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا۔شیخ رشید احمد پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر ہسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے۔