پشاور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری اعلی تعلیم خیبر پختون خوا داود خان نے کہاکہ پشاور پھولوں کا شہر ہے۔اسلامیہ کالج پشاور میں گل داؤدی کی نمائش مثالی ہے۔کیمپس کے دوسرے جامعات بھی اس قسم کی نمائش کا اہتمام کریں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور کے دورہے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ ا کالج میں جاری سالانہ گل داؤدی کی نمائش کا معائنہ کیا ۔انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور کے مالیووں کی محنت اور کا م کو سراہا ۔