بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی بنگالی اداکارہ آریا بنارجی کی اپنی رہائش گاہ سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کلکتہ کی رہائش گاہ پر اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
اداکارہ نے 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ سمیت دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ ممبئی میں ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔
گزشتہ روز مسلسل دروازہ نہ کھولنے اور فون کالز کا جواب نہ دینے پر پڑوسیوں اور آس پاس کے لوگوں کو تشویش ہوئی تو فوراً پولیس کو اطلاع کی گئی۔
اپارٹمنٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آریا اپنے آپ کو خود تک ہی محدود رکھتی تھیں، دوسروں کے معاملات میں دخل دینے سے گریز کرتی تھیں۔
دوسری جانب پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔