• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ولی خان میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز حکام کے مطابق مستونگ کے قریب ولی خان کے علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دھماکے کی آواز سننے کے بعد سیکیورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ دھماکہ ولی خان بائی پاس کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب ہوا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کا ریلوے ٹریک محفوظ رہا تاہم ریلوے ٹریک کے نیچے لگائے گئے لکڑی کی سپورٹ کو معمولی نقصان پہنچا، دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر نہیں ہوئی۔

تازہ ترین