• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد چل بسے

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے۔

صوبے میں موذی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1463ہوگئی ہے۔

ادھر بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا دو اور مریض انتقال کرگئے، جبکہ صوبے کے 6 اضلاع سے کورونا کے 41 نئے مریض سامنے آگئے۔

دوسری جانب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے لاہور میں 254، راولپنڈی میں 81، لیہ میں 1، جھنگ میں41، چنیوٹ میں 1، ساہیوال میں 2، بہاولپور میں 13 اور ملتان میں مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین