• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکرز کاٹ کر بنک ڈکیتی میں ملوث گروہ کے 7 کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بینک کے لاکرز کاٹنے والے گروہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کو ایک حساس ادارے سے اطلاع ملی کہ ملزمان بینک لاکرز کاٹ کرلوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ایس آئی یو ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے پر ناکہ بندی کی اور اسی دوران ٹھٹھہ سے کراچی داخل ہونے والے روڈ پر ملزمان کی گاڑی کو اشارہ کیا،ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے بعد ایس آئی یو پولیس نے سات ملزمان محمد ناصر عرف عطا اللہ، سید علی حسین عرف کمال، عالم خنا عرف طور خان، عبد اللہ، روفان اللہ، میر حیدر اور محمد عاقل کو گرفتار کرکے 7 پستول، 3 دیسی ساختہ ہینڈ کریکر، ایک ہینڈ گرنیڈ 10 پیکٹ چرس جس کا وزن 10 کلوگرام ہے برآمد کرلیا اور گاڑی قبضے میں لے لی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ پارہ چنار میں بینک میں لاکرز کاٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور مختلف سیکورٹی کمپنی میں اپنے کارندوں کو بھرتی کرواتا ہے،ملزموں کے دو ساتھی خیبر پختونخواہ میں گرفتار ہوچکے ہیں ۔

تازہ ترین