لاہور (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیشی پراحتساب عدالت آنیوالے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔مریم اورنگزیب نے دونوں رہنمائوں کو مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ مریم اورنگزیب نے اس موقع پر بتایا کہ پولیس کی جانب سے پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو مریم نواز کی لاہور میں نکالی گئی ریلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔