• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ملتان سیوریج سسٹم کیلئے اربوں روپے دیدئیے، عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ترجیح ہے، شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ سے حل ہونے جا رہا ہے،حکومت پنجاب نے ملتان سیوریج مسائل حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز زکریاٹاؤن بھبھکا چوک کے قریب نئے تعمیر ہونے والے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کے کاموں کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان, منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال ،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن عارف عباس سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔
تازہ ترین