پشاور (وقائع نگار)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے زیراہتمام بابائے تاجران میا ں محمد اختر (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا جس کی صدارت مجیب ا لر حمٰن نے کی ۔ ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر ومرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی کے سابق صدر سید عاقل شاہ ‘شوکت اللہ ہمدرد‘مرحوم کے فرزند میا ںمحمد عقیل ‘بھتیجے میاںمحمد امجد ‘محمد شوکت ‘ ظفر منہاس ‘آفتاب احمد ‘نصیر ہاشمی ‘فہیم شاہ ‘نثار خلیل ‘شفیق حان ‘افضل خان ‘سردار حسین ‘ملک یوسف ‘اشفاق خان ‘عطاء اللہ ‘شیخ اسلم ‘ارشد قریشی اور دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔ مجیب ا لر حمٰن نے کہا کہ میاں محمد اختر نے مشکل وقت میں تاجروںکیلئےآواز اٹھائی ۔ تاجروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا کیونکہ ہمارا واسطہ ظالم حکمران کے ساتھ پڑا ہے ۔مہنگائی ‘بے روزگاری اور کرپشن کا بازار گرم ہے ۔کورونا وباء کی وجہ سے بھی کاروبار ختم ہو رہا ہے ریفرنس میںمیاں محمد عقیل کو شیلڈ دی گئی