• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے وی سی پشاور یونیورسٹی کا چارج لے لیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے ہفتہ کو پشاور یونیورسٹی کے 24 ویں وائس چانسلر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سلسلے میں پشاور میں جامعہ کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر یرید احسن ضیا اور دیگر عملے نے نئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کا خیر مقدم کیاپروفیسر محمد ادریس جو کہ رائل کالج آف پیتھالوجسٹس لندن یوکے کے فیلو ہیں نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی جیسے تاریخی درسگاہ کے وائس چانسلر کے طور پر کام کرنا انکے لئے اعزاز ہے کیونکہ وہ خود ایک وقت میں طالب علم رہے۔. انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس ادارے سے بے پناہ لگاو ہے جس کا شمار ملک کے صف اول کی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کے ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر محمد ادریس نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی اولین ترجیح تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ جامعہ کو مالی اور انتظامی طور پر مستحکم اور موثر بنانا ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ تعلیم کے معیار اور انتظامی امور پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین