مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی قیادت میں قافلہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگیا۔
اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ سارے پنجاب میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر موٹروے بند کی ہے تو کوئی نہ کوئی راستہ نکالیں گے، ہمیں رات کو ہی علم ہو گیا تھا کہ کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مراسلے جاری کیے جاتے ہیں ہمیشہ جبکہ یہ حکومت خود معاشی دہشت گرد ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کو حق دلانا ہے۔