اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے قائدین کے اعزاز میں دیئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ نون کی طرف سے پی ڈی ایم کے قائدین کو ظہرانے کی دعوت دی گئی ہے۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ظہرانے کی میزبان ہیں۔