آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍ رجب المرجب 1442ھ 26؍فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تبدیلی یہ ہے کہ حکومت نے جلسے میں رکاوٹ نہيں ڈالی، فردوس عاشق


وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تبدیلی یہ ہے کہ حکومت نے جلسے میں رکاوٹ نہيں ڈالی۔

 فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیاسی مخالفین کو جلسے کا حق دے کر وزیرا‏عظم اور وزیراعلیٰ نے تبدیلی پر مہر لگائی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کھلی چھٹی کے باوجود پی ڈی ایم نے گریٹر پارک میں صرف پانچ ایکڑ کی جگہ لی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سب تدابیر الٹی ہوگئیں، ن لیگ اپنے گھر میں عوام کو باہر نکالنے میں ناکام ہوگئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو عوام کا احساس ہوتا تو کورونا وائرس  کے ماحول میں صرف دل پشوری کے لیے ایسا تھیٹر نہ سجاتے۔

قومی خبریں سے مزید