• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو مبارک ہو یہ حکومت گھر جارہی ہے، مریم نواز


 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو مبارک ہو، یہ حکومت گھر جارہی ہے۔

جلسہ گاہ میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  لاہور کا جلسہ نئی صبح کی نوید ہے، ہم حکومت کے خاتمے کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں استعفوں یا لانگ مارچ سے متعلق اعلان ہوگا۔

گریٹر اقبال پارک میں اپوزیشن جماعتوں کے ورکرز دوپہر سے جمع ہیں۔

دوسرے شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جارہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین