کسٹمز عملے نے افغانستان سے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
کسٹممز حکام کے مطابق عملے نے طورخم بارڈر پر ریچھ کے 2 بچوں کو پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
کسٹمز عملے نے طورخم سرحد سے پاکستان اسمگل کیے جانے والے ریچھ کے دونوں بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔
تحویل میں لیے گئے ریچھ کے ان دونوں بچوں کو پشاور کے چڑیا گھر کے حوالے کیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق پشاور چڑیا گھر کو حوالگی کے وقت ریچھ کے دونوں ہی بچے تندرست حالت میں تھے۔