وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ناکام سیاستدان عوام کو سبز باغ دکھا کر اپنے آقاؤں کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن 2023 تک آرام سے بیٹھ کر انتظار کرے۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرچکی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں۔