وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کراچی جلسے کی تقریر میں اردو کو قومی زبان ماننے سے انکار کیا گیا، آج ایک تقریر میں پنجابیوں کو انگریز کا ساتھی قرار دے دیا گیا۔
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ تقریروں میں پاکستان کے اداروں پر ہرزہ سرائی، بھارت کے بیانیہ کو دہرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں نے قائد کے مزار کی بے حرمتی کی ۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی چوری کی دولت کو بچانے کے لیے کس راستے پر چل پڑے ہیں؟