پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنے کتوں کےساتھ تصویر معنی خیز ہے۔
پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ تصویر بتاتی ہے کہ نیازی صاحب نے مستقبل کےلیے ذہن بنا لیا ہے۔
پلوشہ خان نے کہا کہ این آر او نہیں نیازی صاحب استعفا دیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج کا دن بنی گالہ میں گزارا۔
عمران خان کی اپنے کتوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں جبکہ ان کی تصاویر عمران خان کے آفیشل پیج سے شیئر بھی کی گئیں۔