اسلام آباد (پرویز شوکت‘ وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روزمسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کے لئے حکام کو درخواست دے دی۔ حکام نے بلاول بھٹو کی طرف سے ملنے والی درخواست کی تصدیق کر دی تاہم ابھی تک ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ توقع ہے کہ ان کی میاں شہباز سے ملاقات کا فیصلہ پیر کے روز ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے اور اس کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم صلاح مشورہ کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی ابھی بھی میاں شہباز شریف کو اہمیت دیتی ہے۔