• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نے نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان کی ویڈیوز دکھائیں


لاہور(جنگ نیوز)لاہورمیں پی ڈی ایم جلسے کے دورا ن مریم نوازنے عمران خان کی پرانی ویڈیوز چلادیں، جن میں نوازشریف کی تعریفیں کرتے نظرآئے۔ایک ویڈیومیں عمران خان نے کہا شوکت خانم ہسپتال کیلئے زمین فراہم کی اور جمہوریت کیلئے اپوزیشن کو متحد کیا۔ایک مرتبہ پھر عمران خان کی تقاریر کی ویڈیو چلائی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ جب حکمران چوری کرتا ہے اس کی قیمت عوام مہنگائی سے ادا کرتے ہیں پھر چور کون ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان میں کھڑے ہو کر اس نےجھوٹے وعدوں کا پلندہ لے کر آیا تھا۔

تازہ ترین