اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز دوسرے شہروں سے کارکنوں کولاہور لانے والے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کو ویڈیو کال کر کے قافلے چیک اورکھانے کے متعلق دریافت کرتی رہیں، کارکردگی چیک کرنے کیلئے ارکان اسمبلی کو قافلوں کے آغاز سے لے کر مینار پاکستان داخل ہونے تک کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا ونگ کو جمع کرانے کا پابند بنایا گیا تھا۔