پشاور( گلزار محمد خان) خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے تمام مرد و خواتین ارکان نےاپنے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کرکے دوسری اپوزیشن جماعتوں پر برتری حاصل کرلی ہے، مسلم لیگ ن کے5ارکان نے صوبائی صدر امیر مقام کے پاس اپنے استعفے جمع کرادئیے ہیں ،پیپلز پارٹی نے استعفے جمع کرنیکا سلسلہ روک دیا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان کو تاحال استعفے جمع کرنے کی ہدایت نہیں کی، صوبائی تنظیم نےاکرم درانی، مولانا لطف الرحمان،ظفر اعظم،نثار گل، منور خان، ریحانہ اسماعیل سمیت تمام استعفے مرکزی قیادت کو بھجوادئیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی جانب سے استعفے جمع کرانیکا سلسلہ جاری ہے۔