• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم نے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ذاتی بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا۔

اداکار نے ذاتی بیوٹی برانڈ 'اعجاز اسلم کے نام سے متعارف کروایا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

اعجاز اسلم نے رواں ہفتے ٹوئٹر پر لکھا کہ آخر کار راز فاش ہوا، آپ ہمارے پراڈکٹ Aijazaslam.com سے خرید سکتے ہیں۔

ٹوئٹ کے ساتھ اداکار کی جانب سے 48 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں اعجاز اسلم کو اپنے بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتے دیکھے جا سکتا ہے

تازہ ترین