• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جنگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

اداکارہ و میزبان صنم جنگ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ  میں اپنے تمام ہی خیر خواہوں کو اطلاع دیتی چلوں کہ میرا کورونا وائرس  ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

صنم جنگ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہیں۔


انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ اُن  میں کورونا وائرس کی کوئی شدید علامات دیکھنے میں نہیں آئی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔

انہوں نے چاہنے والوں سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ عالمی وبا کو سنجیدہ نظر سے دیکھیں، کیونکہ کوویڈ حقیقت ہے۔

اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین