امریکا میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین پیر سے لگانا شروع کردی جائے گی۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، ایف ڈی اے نے کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 82 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار 366 ہو چکی ہے۔