کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امیر اور بڑے ممالک کمپنیوں کو ویکسین کے لیے پیسے دے چکے ہیں، چھوٹے ممالک کو ان کمپنیوں سے ویکسین کے حصول میں وقت لگے گا۔
ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے ہمیں خود کوشش کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے ملک میں کورونا وائرس ویکسین کے حصول میں ابھی وقت لگے گا۔