• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان اور ڈیل اسٹین میں دلچسپ مکالمہ

لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان اور کینڈی ٹسکرز کے بولر ڈیل اسٹین کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

اعظم خان جو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے ہیں نے ڈیل اسٹین کو اپنے مشاغل سے متعلق بتایا۔

وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہوکر ڈیل اسٹین سے گفتگو میں اعظم خان نے کہا کہ’ڈو یو نو، آئی ایم آ فِشرمین ٹو‘ کیا آپ کو معلوم ہے میں بھی مچھلیوں کے شکار کا شوق رکھتا ہوں۔


اعظم خان کے مچھلی کے شکار سے متعلق شوق کا سن کر فاسٹ بولر حیران ہوئے اور ساتھ ہی خوشی کا بھی اظہار کیا۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ڈیل اسٹین خود بھی مچھلی کے شکار میں گہر ی دلچسپی رکھتے ہیں۔

میچ کے بعد اعظم خان نے ڈیل اسٹین کو اپنی مچھلی کے شکار کی تصاویر دکھائیں جس پر ڈیل اسٹین نے مزید مسرت کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولر نے اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین کے ساتھ مچھلی کے شکار پر چلنے کی حامی بھی بھری۔

تازہ ترین