• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی کا 8واں راؤنڈ، کہیں بیٹسمین حاوی تو کہیں بولرز کا راج


قائداعظم ٹرافی کے 8ویں راؤنڈ کا کراچی میں آغاز ہوگیا، 6 ٹیمیں شہر کے تین گراؤنڈز پر مدمقابل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے دن کا کھیل دیکھا۔

ایونٹ میں تین گراؤنڈز پر جاری ایونٹس کے میچز میں کہیں بیٹسمین حاوی رہے تو کہیں بولرز کا راج رہا۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر خیبر پختونخواہ نے سدرن پنجاب کے خلاف 3 وکٹ کے نقصان پر 296 رنز بنا لیے ہیں۔


کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی وہ 145 رنز اور عادل امین 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ادھر اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کے خلاف علی زریاب کی پہلی سنچری کی بدولت 6 وکٹ پر 297 رنز بنا ئے ہیں۔

علی زریاب 117رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان صلاح الدین نے 73 رنز بنائے جبکہ جلات خان نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ناردرن کی ٹیم سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محمد نواز 79 اور جمال انور 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عزیز اللّٰہ، میر حمزہ اور شاہنواز دھانی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سندھ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنالیے۔

تازہ ترین