• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی، معمولات زندگی متاثر


ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا راج ہے، گلگت بلتستان میں بابو سر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت اور فیری میڈو میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ استور میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، خون جمادینے والی سردی سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔

گلگت بلتستان میں کہیں بارش اور کہیں برفباری سے راستے بند ہیں۔ برفباری کے باعث بابو سرٹاپ جانے والی سڑک بند ہے۔ سیاحتی مقامات بابو سر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت اور فیری میڈو میں برفباری ہورہی ہے۔


استور میں برفباری تھمنے کے بعد لوگوں نےگھروں کی چھتوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ جبکہ معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے۔

باجوڑ شہر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، چمن اور گرد و نواح میں شدید سردی سےپائپ لائنوں میں پانی جم گیا۔

تازہ ترین