• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنا جلدی ہوسکے پی ڈی ایم استعفے دے دے ، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کو چیلنج کردیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ استعفے دینا ہے تو دیں، انتظار کس بات کا ہے۔

وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے استعفے دیں، اسلام آباد آنا ہے تو آئيں۔

شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم کے جلسوں، استعفوں اور اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرکے بتادو این آر او نہیں دوں گا، بطور وزیرداخلہ نوازشریف کے لیے ایک پیغام ہے، اینف از اینف۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  عمران خان این آر او کے سوا ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں، این آر او اور نیب کے سوا وزیراعظم بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔


ان کا کہنا تھا  کہ کل اگر مولانا فضل الرحمٰن کے مدرسے کے طلبہ نہیں آتے تو ان کو بہت ہزیمت ہوتی، میں نے کہا تھا کہ بیچ منجدھار میں اپوزیشن کی کشتی ڈوبے گی، اسلام آباد مارچ فروری میں لے گئے آپ آئیں اسلام آباد آپ کا بھی ہے، آپ جس سے چاہتے ہیں بتائیں ہم مذاکرات کرا دیتے ہیں۔

تازہ ترین